ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آپ کے20ممبران اسمبلی کی رکنیت منسوخ، الیکشن کمیشن نے دیا فیصلہ

آپ کے20ممبران اسمبلی کی رکنیت منسوخ، الیکشن کمیشن نے دیا فیصلہ

Fri, 19 Jan 2018 22:08:34    S.O. News Service

نئی دہلی ،19؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)الیکشن کمیشن نے منفعت بخش عہدہ معاملے میں دہلی میں حکمران عام آدمی پارٹی کے 20ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیا ہے۔کمیشن اپنی رپورٹ صدر رام ناتھ کووند کو بھیجے گا۔اب سب کی نظریں صدر لگی ہوئی ہیں، جو اس معاملے پر حتمی مہر لگائیں گے۔وہ اگر کمیشن کی سفارش پر ان ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا حکم جاری کرتے ہیں، تو دہلی میں ان سیٹوں پر دوبارہ انتخاب کی نوبت آ سکتی ہے۔حالانکہ یہ طے ہے کہ 20ممبران اسمبلی کی رکنیت ختم ہونے کی صورت میں بھی 67سیٹوں کی اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آئی کیجریوال حکومت قائم رہے گی۔عام آدمی پارٹی نے اس معاملے میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر جوابی حملہ کیا ہے۔آپ ممبر اسمبلی سوربھ بھاردواج نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اچل کمار جوتی کا 23 جنوری کو سالگرہ ہے۔وہ 65 سال کے ہو رہے ہیں۔جوتی ریٹائر ہونے سے پہلے پی ایم مودی کا قرض ادا کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن میں آپ کے کسی رکن اسمبلی کی گواہی نہیں ہوئی ہے۔جمعہ کو الیکشن کمیشن کی میٹنگ کے بعد اس بارے میں صدر کو رپورٹ بھیجنے کا فیصلہ ہوا۔معاملے کی جانچ صدر کی ہدایت پر ہی ہو رہی تھی۔حالانکہ عام آدمی پارٹی اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر سکتی ہے۔الیکشن کمیشن نے آپ کے 21ممبران اسمبلی کو منفعت بخش عہدہ معاملے میں وجہ بتاو نوٹس دیا تھا۔اس معاملے میں پہلے 21ممبران اسمبلی کی تعداد تھی، لیکن جرنیل سنگھ پہلے ہی پارٹی سے استعفی دے چکے ہیں۔بتا دیں کہ کیجریوال حکومت نے اپنے وزراء کے لئے اراکین اسمبلی کو ہی پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا تھا۔ ’منفعت بخش عہدے‘کا حوالہ دے کر اس معاملے میں ارکان کی رکنیت تحلیل کرنے کی درخواست ڈالی گئی تھی۔تاہم پارٹی اسے بار بار سیاسی معاملہ بتاتی رہی ہے۔پارٹی کو منفعت بخش عہدے معاملے میں الیکشن کمیشن سے پہلے بھی جھٹکا لگا تھا۔الیکشن کمیشن نے 21 اراکین اسمبلی کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے کیس کو منسوخ کرنے کی مانگ کی تھی۔


Share: